اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ سے لاکھوں خاندان مستفید

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے، جس کے تحت آئندہ5سالوں میں5لاکھ خاندانوں کو اپنے گھر فراہم کیے جائیں گے۔ سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل نے گھر گھر جاکرمستفیدخاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباددی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے گھروں کی تکمیل پر خاندانوں کو تحائف بھی دیے گئے۔ ایک گھر کے مکان مالک کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم بھی اپنے گھر کے مالک بنیں گے،مریم نواز کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے حقیقی عوامی منصوبے کا آغاز کیا،مستفید خاندانوں کی وزیر اعلی پنجاب کے لیے ڈھیروں دعائیں۔سیکرٹری ہائوسنگ نے گھر مکمل کرنے والوں کو پروگرام کا ایمبیسیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اسکیم کی افادیت سے مزید مستحق خاندانوں کو آگاہ کریں۔ انہوں نے خوبصورت تعمیرات پر گھروں کے مالکان کو سراہا اور اعلان کیا کہ خوبصورت فساڈ بنانے والے خاندانوں کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں