زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12برس بیت گئے

لاہور(شوبز نیوز)سریلی آواز کی مالک زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔سروں کی ملکہ زبیدہ خانم کا جنم بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں 1935 میں ہوا، تقسیم کے بعد ان کا خاندان امرتسر سے لاہور آ کر آباد ہوگیا، ان کا تعلق موسیقی کے کسی بڑے اور روایتی گھرانے سے نہیں تھا زبیدہ خانم نے 1950 اور 1960 کی دہائی میں اپنی آواز کا جادو جگایا’250سے زیادہ گیت ریکارڈ کرائے ماضی کی معروف گلوکارہ نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا، چند فلموں میں بطور معاون اداکارہ بھی جلوہ گر ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں