معروف اینکر اور ایتھلیٹ نے تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) معروف اینکر اور ایتھلیٹ مونا خان نے ایک اور تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ مونا خان پاکستان کی پہلی صحافی ایتھلیٹ بن گئی ہیں جن کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔یہ اعزاز مونا خان نے اپنے کوچ محمد یوسف کے ہمراہ حاصل کیا، جو کہ واحد کشمیری کوچ اور کشمیر کی آواز ہیں۔ یہ شاندار کامیابی انہوں نے لندن میراتھون میں حاصل کی، جسے انہوں نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلی مریم نواز شریف کے نام منسوب کیا ۔ مونا خان نے اپنی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی میڈل بھی وزیراعلی مریم نواز شریف کے نام معنون کیا’یہ کامیابی نہ صرف مونا خان کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں