قیلولہ کے حیرت انگیز فوائد

کراچی ( بیو رو چیف )دوپہر کے وقت قیلولہ کر ناصرف سنت نبوی ۖ ہے بلکہ سائنسی لحاظ سے بھی جسم اور دماغ کے لیے بے حد مفید ثابت ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد چند منٹ کے لیے سونا جسمانی توانائی بحال کرتا ہے، یادداشت بہتر بناتا ہے، مزاج خوشگوار کرتا ہے اور ذہنی دبائو کم کرتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق نیند یادداشت کو مضبوط کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، دوپہر کی مختصر نیند دن کے آغاز کی چیزوں کو یاد رکھنے میں اتنی ہی مدد دیتی ہے جتنی رات کی نیند، قیلولہ آپ کو بھلکڑ بننے سے محفوظ رکھتا ہے اور دماغ کو تازگی بخشتا ہے۔قیلولہ صرف یادداشت نہیں بلکہ دماغ کی ارتکازِ توجہ کی صلاحیت کو بھی بہتر بناتا ہے، ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو لوگ روزانہ دوپہر کو تھوڑی دیر سوتے ہیں، وہ معلومات کو زیادہ بہتر انداز میں یاد رکھتے ہیں۔دن بھر ایک ہی کام دہرانے سے ذہنی تھکاوٹ پیدا ہوتی ہے، مگر قیلولہ آپ کو تازہ دم کر دیتا ہے، ماہرین کے مطابق دوپہر کی نیند سے تسلسل اور کارکردگی میں واضح بہتری آتی ہے۔اگر آپ اداسی یا تھکن محسوس کر رہے ہیں تو چند منٹ کے قیلولے سے موڈ بہتر ہو جاتا ہے، یہ مختصر نیند دماغ میں سکون اور اطمینان پیدا کرتی ہے۔دوپہر کے کھانے کے بعد اکثر لوگ سستی محسوس کرتے ہیں، جو فطری عمل ہے، ایسے میں قیلولہ دماغ کو دوبارہ چوکنا اور فعال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قیلولہ 20سے 30منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، ورنہ ذہنی سستی بڑھ جاتی ہے، مختصر نیند زیادہ فائدہ مند اور توانائی بحال کرنے کے لیے بہترین ہے۔اگر آپ تھکاوٹ دور کرنے کے لیے کافی یا چائے پر انحصار کرتے ہیں تو قیلولہ ان سے کہیں زیادہ مثر ثابت ہوتا ہے، یہ یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں کیفین کے مقابلے میں زیادہ مدد دیتا ہے۔اگر آپ کو علم ہو کہ رات کی نیند پوری نہیں ہوگی، تو دوپہر کی نیند جسم کو متوازن رکھتی ہے اور رات جاگنے کے اثرات کم کرتی ہے۔تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ جو لوگ دوپہر میں سوتے ہیں ان کا بلڈ پریشر عموما کم رہتا ہے، جس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔قیلولہ دماغ کو تازگی دیتا ہے جس سے تخلیقی سوچ بیدار ہوتی ہے اور نئے خیالات پیدا ہوتے ہیں۔یہ دلچسپ بات ہے کہ دوپہر کی نیند لینے والے معمر افراد رات کو بھی زیادہ پرسکون نیند سوتے ہیں، تحقیقات بتاتی ہیں کہ دوپہر ایک سے تین بجے کے درمیان 30منٹ کی نیند اور شام کی ہلکی چہل قدمی نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے۔زیادہ تر ماہرین کے مطابق قیلولے کا بہترین وقت دوپہر 2سے ساڑھے 3بجے کے درمیان ہے، جب جسم فطری طور پر سستی محسوس کرتا ہے، البتہ اگر رات کی نیند کم ہوئی ہو تو قیلولہ تھوڑا جلدی کرنا بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں