پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کاخدشہ، مانیٹرنگ سیل قائم

کراچی (بیوروچیف) سندھ حکومت کاتیل مصنوعات کی درآمد پربینک گارنٹی فراہمی کی شرط لگانے کامعاملہ ،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کاخدشہ ہے۔وفاقی پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کا مانیٹرنگ سیل تشکیل دے دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت بینک گارنٹی کی شرط پرکیا گیا ڈائریکٹرایل اینڈ ایم،ڈائریکٹریٹ جنرل آئل پیٹرولیم ڈویژن سیل کے کنوینئر مقرر، اوگرا، آئل کمپنیزایڈوائزری کونسل، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے نمائندے سیل کاحصہ ہوں گے۔پیٹرولیم ڈویژن نے مانیٹرنگ سیل کے لیے ٹی او آرز بھی طے کرلیے، مانیٹرنگ سیل پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پر 24گھنٹے نظررکھے گی، سیل ہر12گھنٹوں کی رپورٹ سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں