لاہور( شوبز نیوز)اسٹیج کے نامور اداکار طاہر انجم نے کہا ہے کہ آصف اقبال کا انتقال تھیٹر کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، یہ ایک تسلسل ہے، جس میں مکان کی اینٹیں ایک ایک کرکے گر رہی ہیں، اب اگر میں بات کروں گا تو تھیٹر بھی ہلے گا اور ایوان بھی ہلیں گے، لگتا ہے اب مجھے میدان میں آنا پڑے گا۔ایک انٹرویو میں طاہر انجم نے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری تھیٹر کے معاملات کے حوالے سے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں اور بہت اچھا کام کر رہی ہیں، تھیٹر والے نہیں بلکہ صرف فنکار پریشان ہیں،یہاں جو حکومتیں آتی رہی ہیں۔




