ضمنی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک کے مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات فوج، رینجرز اور ایف سی کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو خطوط ارسال کردیے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے185ڈی جی خان این اے18ہری پور، این اے ون چترال میں بھی ضمنی انتخابات ہونا ہے۔ خط کے متن میں بتایا گیا کہ پی پی269مظفرگڑھ، پی پی115اور پی پی116’پی پی 98’این اے 104’این اے 96فیصل آباد میں 23 نومبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں، الیکشن کمیشن نے خط میں انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے فوج، رینجرز اور ایف سی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز کی تعیناتی آرٹیکل 220 کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے طلب کی گئی ہے،22 سے 24 نومبر 2025 تک پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی طلب کی ہے، تعینات ہونے والے سکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشنز سے باہر رہیں گے۔یاد رہے انتخابی سامان کی ترسیل اور منتقلی بھی فوج کی نگرانی میں ہوگی، انتخابی سامان کو سٹرانگ روم میں جمع کرانے کے وقت فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعینات ہوگی، آرمی، رینجرز اور ایف سی کی موبائل ویجیلنس ٹیمیں یا کوئیک رسپانس فورس کی تعیناتی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں