صفدر آباد میں افسران کی آمد عملہ صفائی کی شہر بھر میں پھرتیاں

صفدرآباد(نامہ نگار)گزشتہ دو دن شہریوں کے لئے بڑے بھاری ثابت ہوئے ۔پہلے دن ڈی پی او نے شہر میں قدم رکھا اور دوسرے روز ڈی سی کی تشریف آوری ہوئی ۔ان دونوں دنوں میں شہریوں کا سکون برباد ہو گیا ،تمام محکمے دن بھر گھومتے رہے،ہر جگہ صفائیاںشروع،جہاں گندگی دیکھی عملہ وہاں پہنچ گیا اور کوڑے کو غائب کر دیا۔میونسپل کمیٹی کے عملہ کو ایک لمحہ بھی چین نہ ملا اور وہ شہر بھر میں پھرتیاں دکھاتے پھرتے رہے۔ شہر کے بازاروںمیں ریڑھیاں گلی کوچوںمیں دھکیل دی گئیں تا کہ ڈی پی او اور ڈی سی صاحبان کی آنکھوں سے دور ہی رہیں۔ ملازمین کی دوڑیں قابل دید تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں