شہر میں منشیات کی فروخت پر قابو پایا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی114کے امیر چوہدری سلیم گجر،میاں اجمل حسین بدر،جنرل سیکرٹری محمدبلال انورنے اپنے مشترکہ بیان کہا ہے کہشہراورگردونواح میں آئس اور ہیروئن کی کھلے عام فروخت، نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، پولیس خاموش تماشا ئی۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں آئس اور ہیروئن کی سرعام فروخت نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی کھلے عام خرید و فروخت جاری ہے جبکہ پولیس منشیات کی فروخت کے روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کو بااثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے، جس کے باعث شہر بھر میں آئس اور ہیروئن کا کاروبار کھلم کھلا جاری ہے، شہر کے کئی علاقوں میں نوجوانوں کے جھنڈکی صورت میں منشیات کا استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ مطابق کم عمر بچے بھی آئس جیسے خطرنا ک نشے میں مبتلا ہورہے ہیں جس سے والدین سخت پریشان ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد نشے کی لت پوری کرنے کے لیے چوریوں اور راہزنی جیسے جرائم میں ملوث ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں