صفدرآباد میں لگایا گیا واٹر فلٹریشن پلانٹ اپنی اہمیت کھونے لگا

صفدرآباد(نامہ نگار)سٹی صفدرآباد میں کوئی تین چار سال قبل لگایا گیا واٹرفلٹریشن پلانٹ اپنی اہمیت کھو گیا۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ 22 لاکھ روپے کی مالیت سے لگایا گیا جس کا مقصد صفدرآباد کے شہریوں کو پینے کا صاف اور پیور پانی مہیا کرنا تھا۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے لئے میونسپل کمیٹی نے فیملی پارک کمیٹی روڈکے شمالی جانب کونے پر جگہ کا انتخاب کیا تھا ۔پہلی بات تو یہ ہے کہ جگہ کا انتخاب ہی غلط تھا شہریوں نے نامہ نگار کو بتایا کہ اس وقت بھی ہماری کوئی بات نہیں سنی گئی تھی ،شہریوںکا کہنا تھاکہ واٹر پلانٹ کو سلاٹر ہائوس روڈ کی جانب لگایا جانا چاہئے تھا ۔جب واٹر پلانٹ نصب ہو گیا تو شہریوں کی بڑی تعداد نے یہاں سے پانی لینے کی ضرورت ہی محسوس نہ کی کیونکہ گلی محلوں میں لوگوں کو نہری پانی باآسانی سستے داموں دستیاب تھا۔ایسے میں یہاں سے پانی لینے بہت کم شہری آتے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں