انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید موثر بنایا جائے

سرگودہا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ ڈینگی کی افزائش روکنے کے لیے فیلڈ میں جاری انسدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے بالخصوص ہیلتھ، میونسپل کارپو ر یشن اور واسا ٹیمیں ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس پر بھرپور توجہ دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے کسی بھی امکان کو ختم کیا جا سکے۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی رانا محمد ابوبکر، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سارہ صفدر، ایم سی، واسا، تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹائر شاپس، کباڑ خانوں، قبرستانوں، نرسریوں اور دیگر حساس مقامات کی باقاعدہ چیکنگ جاری رکھی جائے اور جہاں بھی لاروا پایا جائے وہاں فوری کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں