ماموں کانجن میں کھیلوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن میں شرجیل مجاہد فٹ بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ میں کاہلوں برادران نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گرائونڈ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد رضوان کاہلوں چیرمین تحصیل بناو تحریک ماموں کانجن صدر چوہد ر ی محمد عثمان کاہلوں ۔چوہدری اسداللہ کاہلوں ایڈوو کیٹ ہائی کورٹ نے 509گ ب میں شرجیل مجاہد فٹ بال فلڈ لائٹ ٹورنا منٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری نور الا مین گریوال ۔چوہدری شاہد واہلہ۔ صحافی عبدا لخالق جیلانی۔ صحافی شیخ محمد زبیر۔صحافی فیصل سلیم دیوانہ۔علی رندھاوا ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے گرائونڈ آمد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ نے ان کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا پر تپاک استقبال کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں