اسلام آباد (شوبز نیوز)ماضی کی مقبول ڈانسر و اسٹیج اداکارہ نرگس اورمولانا طارق جمیل کے درمیان ملاقات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔وائرل ویڈیو ابتدائی طور پر اداکارہ نرگس نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں سے اسے دیگر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔ویڈیو میں دونوں کو ایک کمرے میں کرسیوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ نرگس نے حجاب اور عبایہ پہن رکھا ہے۔ویڈیو میں نرگس نے بتایا کہ ان کی کافی عرصے بعد مولانا طارق جمیل کے ساتھ سعودی عرب میں ملاقات ہوئی اور دونوں اس وقت مکہ ٹاور میں موجود ہیں۔ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ مولانا طارق جمیل کی بہت بڑی مداح ہیں، ان کی وجہ سے ہی وہ راہ راست پر آئیں۔




