رونالڈو کا بیٹا پرتگال کے انڈر16 سکواڈ میں شامل

ریاض (سپورٹس نیوز) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کو پرتگال کے انڈر 16 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔15 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر جو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر میں یوتھ رینک میں کھیل رہے ہیں انہیں ترکی میں ہونے والے فیڈریشن کپ ٹورنامنٹ کے لیے 22 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔30 اکتوبر سے 4 نومبر تک ہونے والے ٹورنامنٹ میں پرتگال کا مقابلہ ترکی، ویلز اور انلگینڈ کی نوجوان ٹیم سے ہوگا۔رونالڈو جونیئر کا انتخاب مئی میں پرتگال کی انڈر 15 ٹیم سے ڈیبیو کے بعد کیا گیا ہے۔رونالڈو جونیئر اس سے قبل جووینٹس اور مانچسٹر یونائیٹڈ دونوں کی اکیڈمیوں میں کھیل چکے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو سینئر جنہوں نے 2001 میں پرتگال کے انڈر 15 کے لیے ڈیبیو کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں