زمانہ طالب علمی میں تقریباً 20سال قبل ڈرامے میں کام کیا’ نوشین شاہ

لاہور (شوبز نیوز) ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کالج میں پڑھائی کے دوران خوبصورت دیکھ کر ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے گھر والوں کو بتائے بغیر ہی ڈرامے میں کام کیا تھا۔نوشین شاہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین کا تعلق صوبہ خیبرپختونخواہ سے ہے لیکن ان کی پیدائش سندھ کے شہر کراچی میں ہوئی اور ان کی پرورش بھی وہیں ہوئی۔ان کے مطابق ان کے والد ٹرانسپورٹر ہیں لیکن انہوں نے ان سمیت تمام بچوں کو اپنی مرضی کا کام کرنے کی اجازت دی۔نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ جب وہ کالج میں گیارہویں جماعت کی طالبہ تھیں، تب وہاں ڈرامے میں کام کے لیے پروڈکشن ٹیم والے نئے چہرے تلاش کرنے آئے تھے، جن کی نظر ان پر پڑی۔انہوں نے بتایا کہ پروڈکشن ٹیم نے کالج کی پرنسپل کو مجھے بلانے کا کہا اور پھر انہیں پرنسپل کے دفتر میں بلا کر ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے سوچے سمجھے بغیر ہاں کردی۔ان کے مطابق ڈرامے کی ٹیم نے انہیں کہا کہ وہ پہلے اپنے گھر والوں سے اجازت لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں