شوبز میں کام کے دوران کبھی مشکل پیش نہیں آئی’ کومل عزیز خان

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ، ماڈل و کاروباری خاتون کومل عزیز خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اداکاری شروع کی تو ان کے اہل خانہ سمیت تمام افراد کو لگتا تھا کہ ان کا افیئر اور اسکینڈل سامنے آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔کومل عزیز خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں ایک بار پھر انہوں نے اداکاری کو خیرباد کہنے کا سبب بھی بتایا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز میں خصوصی طور پر خواتین کے پاس وقت کم ہوتا ہے، زائد العمری کے بعد خواتین کے پاس کام کرنے یا کام ملنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں، اس لیے بھی انہوں نے اداکاری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ان کے مطابق اداکاراوں کو ہمیشہ مرکزی اور اہم کردار ان کے جسمانی خدوخیال اور چہروں کی وجہ سے ملتے ہیں، اگر چہرے میں کوئی فرق آجائے تو کردار بھی دوسرے ملنا شروع ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ایسا بالکل نہیں ہے کہ وہ اداکاری نہیں کریں گی، مستقبل میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔کومل عزیز خان نے اعتراف کیاکہ شوبز اور خصوصی طور پر ماڈلنگ میں پیسے زیادہ ملتے ہیں، اب جب وہ اپنا کاروبار کرتی ہیں، تو کبھی کبھی کسی ماڈل کی فوٹوشوٹ کے لیے خدمات حاصل کرتی ہیں تو انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ ماڈلز ایک ہی فوٹوشوٹ میں کتنے پیسے کماتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں شوبز میں کبھی کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں