گلوکار کو عام شخص سمجھ کر انٹرویو علی ظفر کی ویڈیو وائرل

لندن (شوبز نیوز) گلوکار و اداکار علی ظفر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں انہیں عام شخصیت سمجھ کر سوالات کیے گئے۔گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ایک نیا رجحان تیزی سے مقبول ہورہا ہے، جس میں انفلوئنسرز یا مختلف سوشل میڈیا پیجز عام شہریوں سے سڑکوں پر چلتے پھرتے دلچسپ سوالات کرتے ہیں، اسی طرز کا ایک واقعہ علی ظفر کے ساتھ بھی پیش آیا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس میں خان جرنی نامی ایک سوشل میڈیا اکانٹ نے امریکا میں موجود علی ظفر سے عام شخص سمجھ کر مختلف سوالات کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں