زاہد احمد کا نوجوان نسل کوشادی بارے اہم مشورہ

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے نوجوان نسل کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔اداکار زاہد احمد متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔زاہد احمد کے پاس نوجوان نسل کے لیے مشورہ ہے جو شادی کی عمر کو پہنچ رہے ہیں اور وہ مستقبل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اداکار نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں بہت سی علیحدگیاں اور طلاقیں دیکھی ہیں اور یہ ہمیشہ افسوسناک منظر ہوتا ہے۔ نوجوان نسل کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کچھ بھی کبھی پرفیکٹ نہیں ہوتا۔زاہد احمد نے کہا کہ آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ آپ اکیلے رہتے ہوئے بھی اتار چڑھا دیکھتے ہوں گے لیکن شادی میں یہ اتار چڑھا دگنا ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں