صفدر آباد میں مچھروں کی بہتات ، سپرے کروایا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)محکمہ ہیلتھ،میونسپل کمیٹی،ماحولیات مکمل ناکام۔شہریوں کو مچھروں سے بچانے کوئی محکمہ حرکت میںنہیں آیا۔پورا شہر اس وقت مچھروں کی زد میں ہے نہ دن کو چین اور نہ ہی رات کو سکون ۔عوام کیا کریں، حکومت ہے کہ ٹیکسوں پر ٹیکس لے رہی ہے اور عوام ہیں کہ ٹیکس دے کر بھی مچھروں کے حوالے کر دئے گئے ہیں۔سوچنے کی بات ہے یہ سب کیا ہو رہا ہے،حکومت ان اداروں کو سپورٹ نہیں کرتی یا پھر یہ محکمے حکومت کو ڈاج کروا رہے ہیں کچھ تو معاملہ ہو گا۔سچی بات بتاتا کوئی نہیں ، گندی نالیاںتو پہلے بھی عملہ صفائی صاف کرتا تھا اب بس طریقہ کار تبدیل ہوا ہے،عملہ صفائی کو یونیفارم دیا گیا ہے جو کہ پہلے نہ تھا۔عملہ پہلے بھی نالی کا گند لوگوں کے گھروں کے باہر ڈھیر لگاتا تھا اب بھی وہی بات ہے۔کوئی فرق نہیںآیا تو شور کس بات پر ہے عوام سمجھنے سے قاصر ہیں۔عوام کہتے ہیں عملہ صفائی کو بے شک وردی امریکہ سے منگوا دو اس سے کوئی سرو کار نہیں بس ایک چھوٹی سے گزارش ہے کہ نالیوں پر مچھر مار سپرے کروادو تا کہ جراثیم، مچھر اور کیڑے مکوڑے ختم ہو جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں