فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپا ر ٹی کی ٹکٹ ہولڈر این اے 100سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ جنرل ضیاء جیسے بدترین ڈکٹیٹر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی بیگم نصرت بھٹو واقعی عظیم عوامی لیڈر تھیں۔،عوامی وجمہوری حکمرانی کو سربلند کرنے والی آئرن لیڈی خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی قومی وملی وجمہوری خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ جو وقت کے آمروں سے ڈرنے کی بجائے جمہوری فولادی طاقت بن کر ٹکرائی ۔آج عمران نیازی جیسا ڈرپوک لیڈر جمہوری اقدارکی پاسداری کرنے کی بجائے پامالی کررہا ہے ،اسے بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی بصیرت سے سبق حاصل کرنا چاہیے جو نہ ڈری نہ گھبرائی ڈکٹیٹر جنرل ضیاء کی بدترین آمریت کے خلاف عظیم جمہوری جدوجہد کی ہے ۔




