فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ اور چوہدری حارث علی وڑائچ نے کہا ہے کہ بھارت افغانستا ن گٹھ جوڑ بری طرح ناکام ہو گا ۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔ افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردی کے اڈے ختم کرے ۔ افغانیوں نے ہمیشہ بے وفائی اور نمک حرامی کی ہے۔وطن عزیز سے افغانیوں کا انخلاء خوش آئند ہے ۔ افغانیوں کو انکے وطن واپسی پر ان سے بہترین سلوک کرنا پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی زندہ مثال ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو دہشت گردی کی وارداتیں ہوئی ہیں ان میں پیشتر افغانی ہی ملوث پائے گئے ہیں ۔افغانی جس تھالی میں کھاتے رہے ہیں اسی میں چھید کرتے رہے ہیں ۔




