”کمشنر کپ فیصل آباد”ڈویژنل چیس چیمپئن شپ24اکتوبر کو ہوگی

فیصل آباد(سٹا ف ر پورٹر) فیصل آباد ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن (ایف ڈی سی اے) چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب (سی اے پی) کے تعاون سے ہونیوالے عظیم الشان ”کمشنر کپ فیصل آباد ڈو یژنل چیس چیمپئن شپ” کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ جمعہ 24 اکتوبر2025کو الفتح سپورٹس کمپلیکس ، سلیمی چوک فیصل آباد میں منعقد ہو گا،یہ چیمپئن شپ ڈویژن بھر میں شطرنج کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو متعارف کروانے اور فروغ دینے کیلئے منعقد کی جا رہی ہے۔،جس میں مختلف عمر کے شائقین ایک دن کیلئے ذہنی کھیل کے میدان میں اتر کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، یہ ٹورنامنٹ ریپڈ ، سوئس لیگ فار میٹ میں 7رائونڈ پر مشتمل ہو گا، جس میں اوپن ، خواتین اور تین اہم کیٹیگریز ہوں گی، پہلے آنے والے 100کھلاڑیوں کیلئے سیٹیں مخصوص ہیں۔دریں اثنائ۔فیصل آباد(سٹا ف ر پورٹر)چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کے صدر ڈاکٹر نعیم رئوف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایوارڈ ز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کی موجودگی جیتنے والے کھلاڑیوں کے لئے باعث اعزاز ہو گی اور شطرنج کو ایک اہم ذہنی کھیل کے طور پر فروغ دینے کے عزم کو مضبوط کر ے گی۔ این ایم شہزاد چوہان جنرل سیکرٹری فیصل آباد ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن کے مطابق ہم ڈویژنل چیمپئن شپ کی میزبانی پر بہت پر جوش ہیں جو نہ صرف صحت مند مقابلے کو فروغ دیتی ہے بلکہ نوجوان نسل میں اسٹریٹجک سوچ اور ذہنی نظم و ضبط کو بھی ابھارتی ہے۔ ہم فیصل آباد ڈویژن کے سپورٹس آفیسر منظر شاہ کے تعاون اور تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنایا۔ہر کیٹیگری کے ٹاپ پر فارمرز کو نقد انعامات، ٹرافیاں اور سر ٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے سی اے پی کے سیکرٹری جنر ل راجہ گوہر اقبال اور فیصل آباد ڈویژن کے کمشنر راجہ جہانگیر انور کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں