لاہور (شوبزنیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے شوہر سے لڑائی کے دوران اپنایا گیا دلچسپ اصول بتا دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ مریم نفیس نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے بتایا کہ شوہر امان احمد لڑائی یا اختلاف کی صورت میں ایک اصول پر عمل کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا رشتہ مزید مضبوط رہتا ہے۔مریم نفیس نے بتایا کہ ہمارے درمیان ایک اصول ہے، یا یوں کہہ لیں ایک روایت، جب میرے اور امان کے درمیان کوئی بحث یا جھگڑا ہوتا ہے تو ہم میں سے ایک شخص کمرے سے باہر چلا جاتا ہے، ہم ایک دوسرے سے تھوڑا وقفہ لیتے ہیں اور اگلے دن ناشتے کے وقت بات کرکے معاملہ حل کر لیتے ہیں۔




