اتائی عوام کی صحت کیلئے خطرہ ہے

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اتائیت کے خاتمے اور انسدادِ اتائیت مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسدادِاتائیت شعبہ کے سربراہ بریگیڈ یئر (ر) ڈاکٹر محمد خالد رزاق نے پنجاب بھر بالخصوص سرگودہا ڈویژن میں کی جانے والی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، سی ای اوز ہیلتھ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں