عوامی خدمت اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے تھانہ سٹی کے علاقے میں ٹی ایم اے ہال میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہِ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کیے ۔ڈی پی او عبادت نثار نے عوامی شکایات اور مسائل کو غور سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان براہِ راست رابطہ قائم کرنا ہے تاکہ عوام کو انصاف کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں