گوجرہ(نامہ نگار)گھر میں گھس کر خاتون کو تشددکا نشانہ بنانے ،بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے اور کپڑ ے پھاڑنیوالے افراد مقدمہ کی زد میں آگئے ۔ گلشن کالونی گوجرہ کی مجیداں بی بی زوجہ محمدالیاس نے اپنے بیٹے حیدر علی کے گھر واقع طفیل کالونی میں موجود تھی کہ اس دوران محمد عرفان وغیرہ چھ افراد اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور خاتون پر تشددپر ہو ئے اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے اور خاتون کے پوشیدنی کپڑے پھاڑ دئیے ۔




