THQہسپتال جڑانوالہ کے سکیورٹی گارڈ کا ساتھی کے ہمراہ مسلم لیگ(ن)کے رہنما پر تشدد

جڑانوالہ(نامہ نگار)ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کو بچوں کے سامنے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،سیکیورٹی پر معمور افراد کی جانب سے آئے روز تشدد کے واقعات رونما پر شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب و دیگر حکام بالا سے نے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق علوی پارک کے رہائشی سینئر رہنما محسن سلیم نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل بچوں کی دوائی لینے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال گیا جہاں اسکو ٹوکن نمبر جاری کیا گیا مگر ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی گارڈ نے بچوں کو دکھانے کے عوض مبینہ طور پر نذرانہ طلب کیا انکار پر سیکیورٹی گارڈ جعفر نے اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ بچوں کے سامنے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے کپڑے پھاڑ ڈالے،عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آئے روز شہریوں پر مبینہ تشدد کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس پر ادارہ سربراہ کی جانب سے نوٹس نہ لینا مایوس کن ہے متاثرہ شخص نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر صحت پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ تشدد میں ملوث سیکیورٹی گارڈ اور اسکے ساتھی کو فی الفور معطل کیا جائے اس حوالہ سے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کا کہنا ہے کہ معاملہ کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں