مرکزی مسلم لیگ عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( نامہ نگار) 2نومبر کو ہونے والا اجتماع اسلامی نظام کے نفاذ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی صدر چوہدری محمد سرورنے اپنے دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ 2نومبر کو ہونے والے مرکزی مسلم لیگ کے ورکر کنونشن میں ملک بھر سے لاکھوں کارکنان شریک ہوں گے،انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان جماعت ہے،جو نظریہ پاکستان ،استحکام وطن اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہے، تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں سہیل احمداور دیگر ضلعی عہدیداران نے بھی خطاب کیا،صوبائی صدر چوہدری محمد سرور نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2نومبر کا ورکر کنونشن ایک تاریخی اجتماع ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں