حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرے

ساہیوال(بیورو چیف)راہ حق ویلفیئرفانڈیشن کے چئیر مین چو ہدری صغیر انجم نے کہا ہے کہ مہنگا ئی کا جن بے قابو ‘اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ‘غریب اور مزدور طبقہ شدید متاثر’شہریوں کا مرکزی و صو با ئی حکومتوں سے مہنگائی کنٹرول کرنیکا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آٹا ‘چینی ‘کوکنگ آئل ‘سبزیاں ‘میوہ جا ت اور دیگر اشیائے خوردونوش عوام کی درستر سے باہر ہو گئی ہیں ۔ ٹماٹر 400سے 500 روپے تک فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ لو گ روز مرہ کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں جبکہ متوسط طبقہ تیزی سے غربت کی لکیر کے قریب پہنچ رہا ہے ۔ موجودہ معاشی صورتحال نے کاروباری طبقے سمیت مزدور ‘دکاندار اور ٹرا نسپو ر ٹ سیکٹر کے افراد کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں