آسٹرین کرکٹر نے رضوان کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) آسٹریا کے کرنبیر سنگھ نے محمد رضوان کا بڑا ٹی ٹونٹی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے جو پاکستان کے سابق کپتان نے 2021 میں قائم کیا تھا۔ 30 سالہ کھلاڑی اس سال ٹی ٹونٹی کرکٹ میں شاندار فارم میں رہے ہیں اور اب ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ آسٹریا کے رومانیہ کے دورے پر جاتے ہوئے کرنبیر کو رضوان کے 2021 کے 1326 رنز کو پیچھے چھوڑنے کے لیے صرف 87 رنز درکار تھے۔انہوں نے 18 اکتوبر کو پہلے گیم میں 27 گیندوں پر 57 اور ڈبل ہیڈر کے دوسرے میچ میں 46 پر 90 رنز بنا کر زبردست انداز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ٹور کے اختتام تک وہ 2025 میں 1488 رنز بنا کر ایک نیا آل ٹائم ریکارڈ بنا چکے تھے۔2025 میں کرنبیر سنگھ نے نہ صرف 1488 ٹی ٹونٹی رنز بنائے ہیں بلکہ صرف 32 اننگز میں دو سنچریاں اور تیرہ نصف سنچریاں بھی لگائی ہیں۔وہ 174.85 کے اسٹرائیک ریٹ سے یہ رن بنا چکے ہیں اور انہوں نے 122 چھکے لگائے جو ایک اور عالمی ریکارڈ ہے۔ کرنبیر سنگھ اب ایک ممتاز فہرست میں سرفہرست ہیں جس میں محمد رضوان، سوریہ کمار یادیو اور بابر اعظم جیسے جدید ٹی ٹونٹی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی شامل ہیں۔ رضوان کا ریکارڈ بالآخر چار سال بعد ٹوٹ گیا ہے تاہم ان کی 2021 کی فارم جدید کرکٹ کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔یہ ہائی پریشر کے حالات میں مکمل رکن ممالک کے خلاف اعلی ترین سطح پر انجام پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں