کھلاڑیوں سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں’اعصام الحق

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں۔صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ میں باتوں پر نہیں کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں، جب کھیلتا تھا تب بھی باتیں کم اور ریکٹ کے ساتھ اپنا آپ دکھاتا تھا۔اعصام الحق نے بتایا کہ ہمیں 7 آئی ٹی ایف جونئیرٹورنامنٹ الاٹ ہوئے ہیں۔اس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اے ٹی پی ٹور چیلنجر پہلی مرتبہ ہمیں ملا ہے، یہ کرکٹ میں آئی سی سی ایونٹ کی طرح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں