نیروبی (سپورٹس نیوز)کینیا کی خواتین میراتھون کی عالمی ریکارڈ ہولڈر روتھ چیپنگیٹیچ کو اینٹی ڈوپنگ قووانین کی خلاف ورزی پر تین سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی، تاہم، ان کا 2 گھنٹے، 9 منٹ اور 56 سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ برقرار رہے گا کیونکہ یہ ریکاڑد ان کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے سے پہلے بنا تھا۔روتھ چیپنگیٹیچ (Ruth Chepngetich)نے یہ ریکارڈ گزشتہ سال اکتوبر میں شکاگو میراتھون میں توڑا تھا، لیکن انہیں جولائی 2025 میں ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ (اے آئی یو) کی جانب سے اس وقت عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔




