فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ادارہ آگاہی اور محکمہ صحت کے اشتراک سے الفتح اسپورٹس کمپلیکس میں علمائے کرام کا تربیتی سیشن برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے زیراہتمام تقریب سے علامہ محمد ریاض کھرل،ڈاکٹر افتخار نقوی’ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آگا ہی عبدالجبار چوہدری ،میڈم شہناز،مولانا رضا امین سیفی ،مفتی مظفر اقبال ، علامہ محمد تنویر طاہر راٹھور، علامہ غلام اﷲ خان،علامہ غلام اکبر ساقی اکرم مدانی، پاسٹر اندر یاز، سلمان یونس، و دیگرمقررین خطاب کر رہے ہیں۔ادارہ آگاہی اور محکمہ صحت کے اشتراک سے الفتح اسپورٹس کمپلیکس میں علمائے کرام کا تربیتی سیشن برائے حفاظتی ٹیکہ جات منعقد ہوا۔ جس میں تقریبا 40 علمائے کرام نے شرکت کی۔ جس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آگاہی عبدالجبار چوہدری نے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت پر بات چیت کی اور علاقے کے علمائے کرام کو بتایا کہ ادارہ آگاہی مقامی افراد کی مدد سے ہر بچے کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے لیے سرگرم ہے۔ ہمارے ویکسینیٹرز ہر محلے گلی میں اپنے مائیکرو پلان کے مطابق Outreach sessionsمنعقد کر تے ہیں اور ہر پیدا ہونیوالے بچے سے لیکر 2 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کیلئے مہم کا آغاز کر چکے ہیں۔ سوشل موبلائزرز ادارہ آگاہی محمد ذیشان اور محمد سعد ویکسینیٹرز کو سپورٹ کرنے کے لیے مقامی افراد سے ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔




