حکومت کا بڑے پیمانے پر صاف پانی منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور(بیوروچیف) پنجاب حکومت نے شہریوں کو مضرِ صحت اور آلودہ پانی کے اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر صاف پانی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پہلے مرحلے میں پنجاب کے 16اضلاع میں منصوبے کا آغاز کیا جائیگا، اس حوالے سے سیکرٹری ہا ئو سنگ نورالامین مینگل کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی تفصیلا ت اور عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان محکمہ ہائوسنگ کے مطابق آرسینک زدہ اور آلودہ زمینی پانی والے علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں گے، علاوہ ازیں دھارابی، میروال اور پھالینہ ڈیمز پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے جبکہ خوشاب، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں چار بوٹلنگ پلانٹس قائم کیے جائیں گے۔منصوبے کا پہلا مرحلہ 30 جون 2026 تک مکمل کیا جائے گا جس سے 2 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوں گے، شہریوں کو 19 لیٹر کی بوتلوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا، صوبائی کابینہ نے منصوبے کے آپریشنز اور مینجمنٹ کی بھی منظوری دیدی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں