فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) فیسکو ملازمین نے کمپنی کے حکام بالا سے قرضہ کے اجراء کا پرزورمطالبہ کیا ہے اس ضمن میں متعلقہ ارباب اختیار سے گذارش میں کہا گیا ہے کہ فیسکو کی جانب سے ہر سال ورکرز کو درپیش مالی معاملات اور آسانی کے لئے قرض دیا جاتا ہے تاکہ وہ حاصل شدہ رقم سے رہائش گاہوں کی تعمیر ،حج و عمرہ کی ادائیگی، گاڑی کی خریداری، یا دیگر امور سرانجام دے سکیں، تاہم امسال جون 2025ء سے قرضہ نہ ملنے کے باعث فیسکوملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ محکمانہ طور پر یہ معاملہ تاحال التواء کا شکار ہے ۔




