پاکستان دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے ہنگو میں پولیس گاڑی کے قریب ہونیوالے دھماکے کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اپنے شہداء کے خون کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک کے محافظوں پر حملہ درا صل ریاست، آئین اور پوری قوم پر حملہ ہے اور دہشتگرد انسانیت کے بدتر ین مجرم ہیں۔ پاکستان دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے گا او ر یہ جنگ ریاست جیتے گی۔ تمام شہدا ء پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ریاست دشمن عناصر کو ختم کرکے دم لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں