فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے پلیٹ فارم سے نہ صرف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے بلکہ اُن کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو فوری اور ضروری ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں ۔ یہ بات وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے SIFC کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ ، مختلف چیمبر ز اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ سرکاری وزارتوں اور اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ گزشتہ میٹنگ کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ کسٹم اور ایف بی آر نے اس حوالے سے اب تک کیا کام کیا ہے اور مزید کیا کیا جا رہا ہے ۔




