فیصل آباد ڈویژن اتھلیٹکس چیمپئن شپ یکم نومبر سے شروع ہو گی

فیصل آباد(سپورٹس نیوز)فیصل آباد ڈویژن انٹرکلب اتھلیٹکس چیمپئن شپ یکم نومبر سے اتھلیٹکس ٹریک، فردوس کالونی، جھنگ روڈ، فیصل آباد میں شروع ہوگی۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آبادمنظر فرید شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پہلے روز یکم نومبر لڑکیوں کے مقابلے منعقد ہونگے جبکہ دوسرے روز 2 نومبر کو لڑکوں کے مقابلے منعقد ہونگے۔ چیمپئن شپ میں لڑکیوں کے 14 اور لڑکیوں کے 16 ایونٹس کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔لڑکیوں کے مقابلوں میں 100میٹر ریس،200 میٹر ریس، 400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 1500 میٹر ریس، 100 میٹر رکاوٹی ریس، 400 میٹر رکاوٹی ریس، لونگ جمپ، ٹرپل جمپ، پائی جمپ، ڈیکس تھرو، شاٹ پٹ، جیوین تھرو اور ہمر تھرو کے مقابلے شامل ہیں جبکہ لڑکوں کے مقابلوں میں 100میٹر ریس،200 میٹر ریس، 400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 1500 میٹر ریس، 5000 میٹر ریس، 10000 میٹر ریس،110میٹر رکاوٹی ریس، 400 میٹر رکاوٹی ریس،لونگ جمپ، ٹرپل جمپ، پائی جمپ، ڈیکس تھرو، شاٹ پٹ، جیوین تھرو اور ہمر تھرو کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے تعاون سے منعقد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں