PSL کی فرنچائز کا 10 سالہ معاہدہ ختم’ اہل ٹیمیں ایونٹ میں شامل ہونگی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ فرنچائز سے نئے معاہدے کی تیاری کر رہا ہے اس معاہدے میں روپیہ چلے گا یا ڈالر بڑی خبر آ گئی۔ دنیائے کرکٹ کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فرنچائز سے 10 سالہ معاہدہ مکمل ہو رہا ہے اور اب لیگ فرنچائز سے نئے معاہدوں کیلئے تیاریاں کر رہی ہیں۔اس معاہدے کا ڈرافٹ کیا ہوگا اس میں پاکستانی روپیہ اہم ہوگا یا ڈالر چلے گا۔ پی ایس ایل کی ویلیوایشن کے دوران نئی تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی پاکستان سپر لیگ کے فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں کرنے پر غور کر رہا ہے، اور نئی فرنچائز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں دیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ایک ہفتے میں کنٹریکٹ ری نیول ڈرافٹ بنا کر فرنچائز کو بھیجے جائیں گے۔ ری نیول کنٹریکٹ تسلیم نہ کرنے والی فرنچائز کی پھر کھلی نیلامی کی جائے گی رواں برس دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں اور گیارھویں سیزن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کی جا رہی ہے۔سال 2015 میں جب پی ایس ایل کا آغاز ہوا تھا تو پانچ ٹیموں میں سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز کو 2.6 کروڑ ڈالر میں خریدا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں