پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں

اوائل (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے اوائل میں وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی جو دو مرحلوں میں کھیلی جائے گی۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے مرحلے میں تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل کھیلی جائے گی۔ورلڈ کپ کے بعد 13 سے 19 مارچ تک تین میچوں کی ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی وینیوز اور تفصیلی شیڈول کا اعلان کرے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کا اچھا دورہ ہوگا، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا اہم حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں