اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ برداشت نہیں کیا جائیگا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ہدایت کے مطابق شہریوں کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر تحصیلدار علی عباس بھروانہ نے مقامی مارکیٹوں کا دورہ کیا، جہاں قیمتوں اور اشیاکے معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیاتحصیلدار علی عباس بھروانہ نے بتایا کہ “اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کسی قسم کا ناجائز اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کو ریلیف دینا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔”انہوں نے سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنیوالے متعدد دکاندار و ں کو جرمانے بھی عائد کیے اور انتباہ دیا کہ آئندہ خلاف ورزی پر مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں