ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

نئی دہلی(سپورٹس نیوز) کوہلی نے سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گرانڈ میں کوہلی نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران سابق سری لنکن بیٹر کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔کوہلی نے 81 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی اور سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے۔کوہلی اب تک 57.71 کی اوسط سے 305 میچوں میں 14,255 رنز بنا چکے ہیں، جس میں ان کی 75 نصف اور 51 سنچریاں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں