US اوپن سکوائش چیمپئن شپ۔ مصری کھلاڑیوں نے دونوں ٹائٹلز جیت لئے

فلاڈیلفیا(سپورٹس نیوز) یوایس اوپن اسکواش چیمپین شپ 2025 کے مینز اورویمن دونوں ٹائٹلز مصری کھلاڑیوں نے جیت لیے۔فلاڈیلفیا میں یوایس اوپن اسکواش چمپین شپ کے فائنل میں عالمی نمبرایک اوردفاعی چیمپین مصطفی اسل نے مینز اور عالمی نمبردو حانیہ الحمامی نے ویمن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔چیمپین شپ میں دو لاکھ 13 ہزار ڈالرز کے مینز فائنل میں 24 سالہ مصطفی اسل نے سیڈ2 نیوزی لینڈ کے پال کول کو 58 منٹ کے مقابلے کے بعد 0-3 سے زیر کر کے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ویمن کے دولاکھ 13 ہزار ڈالرز کے فائنل میں مصر کی 25 سالہ حانیہ الحمامی نے ہم وطن 18 سالہ سیڈ 3 امینہ عارفی کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے قابو کر کے فتح پائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں