فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پا ر ٹی کے رہنما ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کہا ہے کہ کشمیری اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک وہ عالمی برادری کے وعدے کے مطابق حق خود ارادیت حاصل نہیں کرلیتے اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کیلئے عالمی مبصرین کو مقبوضہ جموں کشمیر میں بھیجے، ۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی ،آر ایس ایس حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف یوم سیاہ منایا جاتا ہے کشمیر ی عوام 1947سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، حریت رہنما یسین ملک سمیت کئی حریت رہنمائوں کو بھارتی جیلوں میں زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ مسئلہ کشمیرکا حل بہت ضروری ہے ۔
، دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلا غ پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں ، کشمیر ی عوام 1947سے بھارت کے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ ، بھارت مقبوضہ علاقہ میں تعلیمی نصاب میں تبدیلی اور اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے مسلمان ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کررہا ہے۔




