افغان خواتین فٹبال ٹیم کی عالمی میدان میں واپسی

مراکش (سپورٹس نیوز) افغان طالبان رجیم کی جانب سے پابندی کے باوجود افغان خواتین فٹبال ٹیم کی عالمی میدان میں واپسی ہوگئی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ فیفا کے زیراہتمام ٹورنامنٹ میں افغان خواتین مہاجر ٹیم نے شاندار طور پر شرکت کی، مراکش میں 4 ملکی دوستانہ مقابلے کا آغاز ہوگیا ہے، افغان ٹیم کا پہلا میچ چاڈ سے ہوا۔افغان خواتین فٹبال ٹیم کی ارکان نے کافی عرصے بعد میچز کھیلنے پر کہا کہ وطن میں کھیلنے پر پابندی کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں خواتین کے کھیلوں پر مکمل پابندی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں