ٹی20 ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے

راولپنڈی(سپورٹس نیوز)پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایک نہایت باصلاحیت ٹیم موجود ہے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کچھ کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے ،چند نئے چہرے بھی شامل کیے گئے ہیں۔سلمان علی آغا نے کہا کہ میں ٹیم کی قیادت کرنے پر پْرجوش ہوں اور شاندار سیریز کھیلنے کی امید رکھتا ہوں، ہم نے بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی اور آئندہ سیریز میں بھی اچھے نتائج کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے پلان پر تسلسل کے ساتھ عملدرآمد کرنا ہے، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہمیشہ سے بہت مضبوط رہی ہے اور کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سلمان علی آغا نے کہا کہ اگرچہ چند کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں، تاہم جنوبی افریقہ ایک عمدہ ٹیم ہے اور اس کے پاس اب بھی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں