بھارت نے پیسے کی طاقت سے کرکٹ کو تباہ کر دیا’ کراس براڈ

لندن (سپورٹس نیوز) انگلینڈ ٹیم کے سابق اوپنر اور سابق میچ ریفری کرس براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسے کی طاقت سے بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ نے کرکٹ کو تباہ کردیا۔یہ بات انہوں نے ٹیلی گراف کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، کرس براڈ نے الزام عائد کیا کہ آئی سی سی بھارت کے مکمل دبا میں ہے، میچ ریفریز کے اختیارات انتہائی محدود کردیے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں براڈ نے کہا کہ آئی سی سی میں اب بھارت کا اثر و رسوخ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ ان کے بقول، ونسنٹ وین ڈر بجل کے زمانے میں ہمیں سپورٹ حاصل تھی کیونکہ وہ خود کرکٹر تھے مگر ان کے جانے کے بعد انتظامیہ کمزور ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب بھارت کے پاس سارا پیسہ ہے اور وہ آئی سی سی پر حاوی ہو چکا ہے، میں خوش ہوں کہ اب اس سیاسی ماحول کا حصہ نہیں ہوں۔ کو دیے گئے انٹرویو میں کرس براڈ نے کہا کہ موجودہ نظام میں میچ ریفریز بے اختیار ہو چکے ہیں، آج کا ریفری وہ خودمختاری نہیں رکھتا جو کبھی ہوا کرتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں