طوبیٰ انور کا نیا فون برطانیہ میں چوری ہو گیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبی انور کا نیا فون خاتون نے چوری کرلیا۔نجی ٹی وی کے شو گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ طوبی انور نے شرکت کی اور اس دوران برطانیہ میں پیش آئے واقعے سے متعلق اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے چار سال پہلے برطانیہ کا سفر دس سال کے بعد کیا تھا اور سب سے پہلے اپنا فون تبدیل کرکے نیا فون لیا تھا پھر لندن میں بیکرز اسٹریٹ پر گئی جو بہت اچھی جگہ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں کیفے میں بہن کے ساتھ پہنچی اور ٹیبل پر فون رکھ دیا اس سے باتیں کرنے لگی تو اس نے کہا کہ واش روم سے آرہی ہوں، اس کے بعد میں دوسری دوست کے بات کررہی تھی اسی دوران دو لڑکیاں آئیں اور ایک لڑکی اشارے سے کھانا مانگنے لگی۔طوبی انور کے مطابق ان کی دوست نے کہا کہ اس کو بریڈ دے دو، میں دینے لگی تو اس نے فون کے اوپر ایک پیپر رکھا اور بریڈ کے ساتھ فون بھی اٹھا کر چلتی بنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں