شاہ رخ خان بورنگ ایکٹر ہیں’ نصیر الدین شاہ

ممبئی (شوبز نیوز) لیجنڈری بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اکشے کمار کی تعریفیں جب کہ شاہ رخ خان کی اداکاری کی برائیاں کرتے دکھائی دیے، ساتھ ہی انہوں نے شاہ رخ خان کو بورنگ ایکٹر بھی قرار دیا۔ذرائع کے مطابق نصیر الدین شاہ کے پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بولی ووڈ کے معروف اداکاروں کے بارے میں کھل کر بات کرتے دکھائی دیے۔ویڈیو میں انہوں نے شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بورنگ ایکٹر قرار دیا جبکہ اکشے کمار کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں