میں نہیں جانتی لوگ محبت کسے کہتے ہیں’فرح سعدیہ

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ فرح سعدیہ کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں سینکڑوں لوگوں سے بھی محبت کی جاسکتی ہے۔فرح سعدیہ ایک سینئر پاکستانی اداکارہ اور میزبان ہیں جنہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل بندھن میں مرکزی کردار کے ذریعے شہرت حاصل کی۔بندھن کی شاندار کامیابی کے بعد، فرح سعدیہ پی ٹی وی کے دیگر ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔ انہوں نے پندرہ سال تک مارننگ شوز کی میزبانی کی۔ فرح سعدیہ اعلی تعلیم یافتہ ہیں، پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے ڈراموں سے اداکاری میں واپسی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں